سینئر وائس چیئرمین آباد سید افضل حمید کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

سینئر وائس چیئرمین آباد سید افضل حمید کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان کے سینئر نائب چیئرمین آباد سید افضل حمید نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتف ططوں میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔اضافے سے عام آدمی کی زندگی متاثر اور صنعتی سرگرمیوں پر بھی گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

سید افضل حمید نے کہا کہ ملک پہلے ہی مہنگائی، بڑھتی ہوئی لاگت اور خام مال کی قلت جیسے مسائل کا شکار ہے۔تیل کی قیمتوں میں اضافے سے سوئی سے لیکر سریے تک ہر شے مزید مہنگی ہوگی۔

ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان کے سینئر نائب چیئرمین آباد سید افضل حمید نے کہا کہ حکومت سے فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں،حکمران معیشت کی بحالی کیلئے کاروبار دوست پالیسیاں مرتب کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں