کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اجرک سندھ کی تہذیب، ثقافت اور عزت کی علامت ہے، جو ہمیشہ تحفے کے طور پر دی جاتی ہے
اجرک والی نمبر پلیٹ پر صحافی کے سوال کے جواب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکومت کو مشورہ ہے کہ صوبائی روایات کے احترام میں اجرک نمبر پلیٹ پہلی بار بلا معاوضہ بطور تحفہ دی جائے۔