چیف انجینئرز و سپریڈنٹ انجینئرز غیر زمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کریں:سلیم بلوچ

کراچی: معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری سید اعجاز علی شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، ڈی جی آر اوز، ڈی جی دیہی ترقی، چیف انجینئرز و متعلقہ افسران نے شرکت کی

اجلاس میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ کا تمام جاری اسکیموں کو رواں سال مکمل کرنے کی ہدایت

محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ نئی اسکیموں کی پی سی ون رواں ماہ جمع کروائی جائیں۔تمام آرو پلانٹس کے فوری سروے مکمل کیے جائیں۔جہاں واٹر سپلائی اسکیم شروع ہوچکی ہیں ان جگہوں پر آر او پلانٹس کی مزید ضرورت نہیں۔

معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیم موجود نہیں ان علاقوں میں آر او پلانٹس منتقل کیے جائیں،چیف انجینئرز  و سپریڈنٹ انجینئرز تمام کاموں کی نگرانی اور غیر زمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کریں۔ محکمہ کے افسران بالا بھی غیر ذمہ داری کی صورت میں خود کو احتساب کے لیے تیار رکھیں۔اسلام کوٹ میگا آرو پلانٹ کا اگست میں افتتاح کی تیاری کو حتمی شکل دی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں