پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔

نجی ٹی یو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مذاکرات میں ان کی رہائی کی بات نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تو کہتے ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہو، پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو ان سے کیا بات کریں؟

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے اس کے علاوہ ان کا کوئی اور ایجنڈا معلوم نہیں ہوتا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ اگر پی ٹی آئی پر امن رہی تو ٹھیک ہے، بصورت دیگر قانون ہاتھ میں لیا اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش جو شروع سے ان کی کوشش رہی، یہ لوگ آئی ایم ایف کے دفاتر کے باہر جلوس نکالتے تھے، خطوط لکھے کہ پاکستان کو قسط نہ دی جائے وہ چاہتے ہیں ملک معاشی بدحالی کا شکار ہو، اگر ایسا کچھ ہوا تو یقیناً قانون اپنا راستہ لے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں