سندھ توانائی کا حب ہے:صدر آصف علی زرداری

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ توانائی کا حب ہے ، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے،سندھ کے توانائی مساٸل فوری طور پر حل کیے جاۓ گے اور تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات  سندہ ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر توانائی نے صدر مملکت کو سندھ کے توانائی مساٸل سے آگاہ کیا۔وزیر توانائی نے OGDCl میں سندھ کی نماٸندگی اور دیگر معاملے میں صدر کو بریفنگ دی

سید ناصر حسین شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ بجلی کمپنیوں میں سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔کے الیکٹرک میں صوبائی حکومت کی نماٸندگی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر توانائی نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی SEPRA کے قیام پر بھی بریفنگ دی

ناصر شاہ نے کہا کہ سیپرا کے بنانے کا مقصد اپنی بجلی اپنا ٹیرف تاکہ عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلائی جاسکے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ توانائی کا حب ہے ، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے،سندھ کے توانائی مساٸل فوری طور پر حل کیے جاۓ گے اور تمام تحفظات کو دور کیا جاۓ گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں