میئر کراچی کا نیپا واٹر ہایئڈرنٹ پر چھاپا، واٹر بورڈ کا تمام عملہ معطل
میئر کراچی مرتضی وہاب کا نیپا واٹر ہایئڈرنٹ پر چھاپا مارا تو نیپا ہایئڈرنٹ غیر قانونی طور پر بند اوقات میں چل رہا تھا
نیپا ہایئڈرنٹ پر موجود واٹر بورڈ کے تمام عملے کو معطل کردیا گیا اور ہایئڈرنٹ کے کنٹریکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نیپا ہایئڈرنٹ کے خلاف تحقیقات کریں گے۔شہریوں کا پانی کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پانی چوری اور غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔