اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں گزشتہ روز اداکارہ حمیرا علی اصغر کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بعد ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے حمیرا کے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا۔

پولیس کےمطابق خاتون کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکارکردیا، کہا کہ انہوں نےحمیرا سےقطع تعلق کرلیاتھا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ ماڈل کےوالد کو سمجھایا ہےکہ کراچی آکرلاش وصول کریں،تاہم اہلخانہ نےدوبارہ رابطہ نہیں کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل واداکارہ حمیرا کی لاش چھیپا سرد خانے میں موجود ہے۔

اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کراچی کے ڈیفنس میں فلیٹ سے لاش برآمد

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں