منگھوپیر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی پلان مکمل فعال کر دیا گیا ہے:چیئرمین حاجی نواز علی بروہی

کراچی: چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے یوسی تھری پختون آباد میں رین ایمرجنسی کے تحت ہنگامی دورہ  کیا اور نکاسی آب کی صورتحال، نالوں کی صفائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

حالیہ شدید بارشوں کے باعث منگوپیر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والی ایمرجنسی صورتِ حال کے فوری تدارک کے لیے چیئرمین منگوپیر ٹاؤن، حاجی نواز علی بروہی نے یونین کونسل  ۳ پختون آباد کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد نکاسی آب کے نظام، نالوں کی صفائی اور عوامی شکایات کا موقع پر جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر چیئرمین منگوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی  کے ہمراہ ٹی ایم سی منگوپیر کے متعلقہ محکموں کے افسران، ، صفائی ستھرائی، انجینئرنگ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ  اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی  نے علاقے کی گلیوں، اہم شاہراہوں اور برساتی نالوں کا معائنہ کیا، جہاں نکاسی آب کا نظام متاثر تھا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے سے بریفنگ لی اور انہیں ہدایت کی کہ صفائی اور پانی کے اخراج کے کام میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ "عوامی مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے، اور ان مشکلات میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔”

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگوپیر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی پلان مکمل فعال کر دیا گیا ہے، تمام مشینری اور عملہ الرٹ ہے، اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے دن رات کام جاری ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام نالوں کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے، اور جن مقامات پر بارش کا پانی جمع ہو رہا ہے، وہاں فوری طور پر پمپنگ مشینیں نصب کر کے نکاسی کا عمل مکمل کیا جائے۔ چیئرمین  منگو پیر ٹاؤن حاجی  نواز علی بروہی  نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مقامی مکینوں نے چیئرمین کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حاجی نواز علی بروہی ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں، اور یہ ان کا عوامی خدمت سے مخلص ہونے کا ثبوت ہے۔ لوگوں نے شکریہ ادا کیا کہ چیئرمین نے مشکل وقت میں ذاتی نگرانی میں کام کروا کر حقیقی قیادت کا مظاہرہ کیا۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوسی ۳ کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جن پر فوری ایکشن لیا گیا۔ متعلقہ ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، مشینیں کام کر رہی ہیں، اور تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا  منگوپیر ٹاؤن کی انتظامیہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے، اور ہر شہری کی سہولت، سلامتی اور بہتری کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت متحرک ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں