جلوس کے راستوں پر فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں: وزیر اعلی سندھ
کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے، جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے اپنے دورے کے دوران گفتگو میں مزید کہا کہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہے،سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرونز اور کنٹرول رومز کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام احترام، صبر اور اتحاد کا مہینہ ہے،تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے امن کا پیغام عام کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا علماء سے خطابات میں امن، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پربھی زور دیا۔