سندھ حکومت نے مزدور کی کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کردی

سندھ حکومت نے مزدور کی کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کردی

کراچی: کم از کم اجرتی بورڈ سندھ نے غیر ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کے کم از کم اجرت مقرر کرنے کی تجویز دیے دی ہے۔

سیکریٹری کم از کم اجرت بورڈ محمد نعیم منگی نے کہا ہے کہ غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار جبکہ نیم ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 41280 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 ہائیلی اسکلڈ ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 50868 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے

مذکورہ اجرتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔متعلقہ اسٹیک ہولڈرز 14 دن کے اندر اپنے اعتراضات متعلقہ محکمے میں جمع کروا سکتے ہیں۔صوبہ سندھ کے اندر قائم تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی ادارے کم از کم ماہانہ اجرت دینے کے پابند ہوں گے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں