لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمیں بوس ہو گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک ملبے سے تین خواتین اور ایک بچے سمیت 14 لاشیں اور 5 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تنگ گلیوں اور راستوں کی بندش کے باعث ہیوی مشینری کو جائے وقوع تک پہنچانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے سونے کے زیورات برآمد
لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔
ایس ایس یو کمانڈوز و افسران نے ایمانداری اور خدمت کی مثال قائم کرتے ہوئے زیورات مقامی یوسی چیئرمین کے حوالے کردیے۔
https://www.facebook.com/reel/587741040755560