کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی خصوصی ہدایت پر وائس چیئرمین محمد الیاس اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے بارشوں کے باعث سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔
مرمتی کام بیس کورس کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں تاکہ سڑکوں کو ہموار اور محفوظ بنایا جا سکے۔ دورے کے دوران انچولی روڈ پر جاری کام کا معائنہ کیا گیا، جو عزاداروں کی آمد و رفت کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے امام بارگاہوں کے اطراف، مجالس اور جلوس کی راہوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف یا دشواری کا سامنا نہ ہو۔
وائس چیئرمین محمد الیاس نے کہا کہ ”محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر تمام ضروری انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔
”میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے بھی موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ تمام کام معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی 1 کے چیئرمین عاصم مخدوم اور کونسلرز بھی موجود تھے