کراچی: صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا سرپرائز وزٹ کیاـ
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدیوں کے لیے فلاحی ادارے کی طرف سے لگائی گئی میڈیل کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود جیل پولیس اہلکاروں سے ملاقات کر کہ تفصیلات معلوم لی۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ اور قیدیوں کی ہسپتال کا بھی جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر اچانک ڈسٹرکٹ جیل ملیر پہنچیں اور جیل میں قید پکے اور کچے قیدیوں سے الگ الگ انکے مسائل پولیس تشدد، رشوت کی طلبی، کھانے کی فراہمی اور علاج کی فراہمی کے مطلق تفصیلات لی۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے قیدیوں سے مُلاقات کے لیے آنے والے ورثا و دیگر شہریوں سے بھی مُلاقات کر کہ مسائل معلوم کیے،جبکہ صوبائی وزیر علی حسن زرداری کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقعے پر صوبائي وزير برائے جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کے جیلوں کو اصلاح گھر بنانے اور جیل میں کسی بھی قسم کی قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک، قیدیوں کے کھانے پینے اور انکے علاج و معالج کے معاملے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔