کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یونین کونسل 4 بلاک 14 میں واقع منصورہ لائبریری کا دورہ کیا، جہاں لائبریری کی تزئین و آرائش کے کام کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین ورک کمیٹی مرزا آفاق بیگ، ڈائریکٹر لائبریریز شیراز حسن، ایکس ای این بی اینڈ آر محمد سہیل، اور یو سی 4 کے وائس چیئرمین اویس بیگ بھی موجود تھے۔
چیئرمین نصرت اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ اور علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ لائبریریاں کسی بھی معاشرے کی علمی بنیاد ہوتی ہیں، اور منصورہ لائبریری کی تزئین و آرائش کا مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل کو ایک بہتر اور آرام دہ علمی ماحول فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ”محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کو حل کرنا اپنی ذمہ داری کا حصہ سمجھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انشائاللہ اگلے فیز میں لائبریری میں جدید سہولیات کی فراہمی، نئی کتابوں کا اضافہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ماحول کی تشکیل ترجیحی بنیادوں پر کی جانے گی چیئرمین ورکس کمیٹی مرزا آفاق بیگ اور دیگر افسران نے بھی لائبریری کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔