مومن آباد ٹاؤن نے ارب 47 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار روپے بجٹ 2025-26 پیش کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد، ضلع غربی کراچی کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ بجٹ میں شہریوں کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی بہتری، اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

بجٹ ٹاون چئیرمین ملک اعوان کی ہدایت پر سید زین علی شاہ نے پیش کیا

سید زین علی شاہ نے بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ بجٹ کا مجموعی حجم 1 ارب 47 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، جس میں مختلف شعبوں کے لیے مندرجہ ذیل رقوم مختص کی گئی ہیں:

غیر ترقیاتی اخراجات:

کل رقم 1 ارب 11 کروڑ 92 لاکھ 86 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جس میں اسٹیبلشمنٹ اخراجات، خواتین و بچیوں کے لیے کمیونٹی سینٹر، اسکالرشپ و ویلفیئر فنڈز، منتخب کونسل ممبران کے لیے عمرہ و اسٹڈی ٹورز اور طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم شامل ہیں۔

ترقیاتی اخراجات:

اس مد میں 36 کروڑ 6 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جنہیں بی اینڈ آر (عمارات و سڑکیں)، ایم اینڈ ای (مرمت و نگہداشت)، پارکس، تعلیم، صحت، مشینری اور دیگر خریداریوں پر خرچ کیا جائے گا۔

جاری و نئی اسکیمیں:

جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نئی اسکیموں کی ریویلیڈیشن کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ ترقیاتی عمل میں تسلسل برقرار رہے۔

علاوہ ازیں، بجٹ میں 5 لاکھ 10 ہزار روپے کا سرپلس رکھا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط اور شفاف حکومتی پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹاون انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تمام مالی وسائل کو شفاف، مؤثر اور عوامی مفاد میں استعمال کیا جائے گا، تاکہ مومن آباد کے شہریوں کو بہتر شہری خدمات اور بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔

ٹاون چئیرمین ملک عارف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کی محنت،لگن اور فرض شناسی ادارے کی کامیابی اور ساکھ کی ضامن ہوتی ہے ہم نے ملازمین کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا ہے اس بجٹ میں ہم نے پچھلے بجٹ کے مقابلے میں بجٹ کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے بجٹ کی تیاری ایک مشکل اور محنت طلب کام ہے جسے ہماری بجٹ ٹیم نے بڑی محنت اور دیانتداری سے تیار کیا

سیدزین علی شاہ کی نگرانی میں ڈائریکٹر بجٹ/ سئنیر اکاؤنٹ آفیسر محمد عبدالنعیم نے تیار کیا ہے میں ان کو ان حالات میں بجٹ تیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

سید زین علی شاہ نے کہا کہ میں چیئرمین ملک عارف اعوان صاحب اور وائس چیئرمین عبداللہ بلوچ اور تمام معزز کونسل ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام میڈیا پرسنز اور محکمہ اطلاعات TMC مومن آباد اور تمام افسران اور اہلکاروں کی اپنی پوری ٹیم کا تہہ دل شکریہ ادا کرتا ہوں  آخر میں چیئرمین ملک عارف اعوان نے اجلاس میں شر کت کرنے پرتمام ،اراکین کونسل، صحافی برادری،بلدیاتی افسران اور دیگر مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں