اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ صوبوں کو زیادہ پیسا دینے کے باعث دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم جیسے کلیدی اہمیت کے منصوبوں پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر پا رہے۔
نجی ٹی وی کے پورگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت جو ٹیکس اکٹھا کرتی ہے اس کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، یہی حال رہا تو اگلے دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے سے کم ہو کر 500 ارب روپے رہ جائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو زیادہ پیسا دینے کے باعث دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم جیسے کلیدی اہمیت کے منصوبوں پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر پا رہے۔دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ایک ہزار ارب روپے اور مہمند ڈیم کے لیے تین سو ارب روپے چاہئیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنا چاہیے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور کے پی میں ضم شدہ اضلاع کو این ایف سی سے حصہ دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔