کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر پیغام
مراد علی شاہ نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت صفِ اول میں ہے،ہیپاٹائٹس سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ انتہائی اہم ہے،سندھ حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے پر ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ سرمایہ کاری کی گئی،ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں،سندھ میں مفت ہیپاٹائٹس ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔