ہر نئی سہولت شہر تک محدود کرنے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا:مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں الیکٹریک بس منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ جنوبی پنجاب اور دُور دراز کے اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹریک بسیں فراہم کی جائیں تاکہ ترقی کے ثمرات صرف بڑے شہروں تک محدود نہ رہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہر نئی سہولت صرف شہری مراکز تک محدود کرنے کے کلچر کو تبدیل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کو بھی بڑے شہروں کے برابر لایا جائے گا۔اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 24 اضلاع کو 240 الیکٹریک بسیں دی جائیں گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگست سے اکتوبر کے درمیان لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کو 500 الیکٹریک بسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ نومبر سے دسمبر تک پنجاب بھر میں مزید 600 الیکٹریک بسیں شامل کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کو بھی 400 الیکٹریک بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ عوامی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں