امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے: مولانا فضل الرحمان

کراچی: مولانا فضل الرحمان کی وفاقی وزیر  قیصر احمد شیخ کی رہائش گاہ آمد

تقریب میں معروف صنعتکار سلطان چاؤلہ ، زکریا عثمان ، جاوید بلوانی ، انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ، خالد تواب ، مرزا اشتیاق بیگ ، بشیر جان محمد ، شوکت احمد ، عارف حبیب ودیگر بھی شریک ۔

کراچی کی صنعتی و تجارتی شخصیات سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، تاجر معیشت کا ستون ہیں۔تاجر برادری ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ریاست تاجروں کو تحفظ، سہولت اور عزت دے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا تاجروں سے رشتہ ہمیشہ مضبوط اور اصولی رہا ہے ۔قومی اور ملی زندگی میں اسلامی ترجیح امن اور خوشحال معیشت ہے۔امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔

تقریب میں علامہ راشد سومرو، انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا ناصر محمود سومرو ، سمیع الحق سواتی بھی شریک

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں