سیتاروڈ: گورنمنٹ ڈگری کالج مولوی عبدالغفور سیتائی میں یوم تکبیر کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
پرنسپل پروفیسر رفیق احمد سومرو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں پروفیسر محمد رضا زیدی، بلاول بھرگڑی، ماجد حسین ناریجو، منصور سولنگی اور عمر الدین سولنگی موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر رفیق احمد سومرو و دیگر کا کہنا تھا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی تجربات کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ملکی سلامتی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان کی دفاعی صلاحیت، خودمختاری اور قومی عزم کی علامت بن چکا ہے۔
اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پروفیسرز نے عسکری قیادت، ایٹمی پروگرام کے شہداء اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔