گورنر سندھ سے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز کی ملاقات

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کے شعبے میں ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے میری ٹائم سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت ممکنہ منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ماڈل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی کی بندرگاہیں پاکستان کی معیشت کا انجن ہیں، جنہیں جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری نے گوادر، کراچی اور پورٹ قاسم میں جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ PPP ماڈل کے تحت ان منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ وفاقی و نجی شعبے کے تعاون سے ان کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ سکیں۔

وفاقی وزیر جنید انور چوہدری نے میری ٹائم شعبے کی بہتری کے لیے گورنر سندھ کی دلچسپی اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ وفاقی حکومت بندرگاہوں، شپنگ، اور فشریز کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں