جنگلات کی کٹائی ماحولیاتی نظام کے لیے شدید خطرہ ہیں:وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے انٹرنیشنل ڈے فار بایولوجیکل ڈائیورسٹی کی مناسبت سے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس سال "قدرت کے ساتھ ہم آہنگی اور پائیدار ترقی” کے تھیم کے تحت دن منایا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع زمین کی خوبصورتی اور انسانی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور غیر قانونی شکار ماحولیاتی نظام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ قدرتی طور پر ریگستان، دریا، میدانی و ساحلی علاقوں کے باعث حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے،قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،حکومتِ سندھ نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں،مینگرووز کی بحالی، محفوظ وائلڈ لائف زونز اور ماحولیاتی تعلیم کا فروغ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بایولوجیکل ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔قدرتی نظام کی بحالی ہی ترقی کا راستہ ہے،خوراک، پانی، ادویات سمیت سب کچھ قدرتی نظام پر منحصر ہے۔حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، آنے والی نسلوں کی بقا کی ضمانت ہے۔بایولوجیکل ڈائیورسٹی متاثر ہو تو انسانیت بھی متاثر ہوتی ہے،قدرتی نظام کا استحکام وباؤں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔آئیے حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کریں اور سندھ کو سرسبز و محفوظ بنائیں۔آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے ماحول کا تحفظ کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں