مشہور ٹک ٹاکر و ماڈل انمول خان عالمی سطح پر دھوم مچانے کے لیے تیار

عالمی سطح پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہوں، کامیاب ہوکر دکھاؤنگی، انمول خان

مشہور زمانہ ٹک ٹاکر و ماڈل انمول خان کو فلمساز ملک یعقوب نور نے اپنی نئی فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا

کراچی(شوبز رپورٹر) مشہور ٹک ٹاکر مڈل و ایکٹرس انمول کو فلمساز ہ ہدایتکار ملک یعقوب نور کی نئی فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا اس حوالے سے انمول خان کا کہنا ہے کہ وہ عالمی سطح پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں گرچہ شوبز کے میدان کی نئی کھلاڑی ضرور ہوں مگر اس میدان میں کامیابی کا عزم لے کر آئی ہوں مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے کہ اگر میں محنت اور خلوص نیت سے اپنا کام کرونگی تو کامیابی میرے قدم ضرور چومے گی

انمول خان نے کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری کو ملک یعقوب جیسے فلم میکر کی اشد ضرورت ہے جو فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے سچے دل کے ساتھ متواتر فلمیں بنارہے ہیں

مڈل و ایکٹرس انمول خان نے کہا بطور ٹک ٹاکرا اور ماڈل مقبولیت حاصل کرنا اپنی جگہ پر ہے مگر سلور اسکرین کا ایک الگ نشہ ہے پوری دنیا میں فلم اسکرین پاور فل میڈیم ہے اور مجھے خوشی ہے کہ سلور اسکرین پر لانے کا زریعہ ایم ٹی اے فلمز پروڈکشن کے روح رواں ملک یعقوب نور ہیں جو کہ میری خوش نصیبی ہے

انمول خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں نئے فنکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں وہ کامیابی نہیں ملتی جس کی خواہش وہ لے کر آتے ہیں لیکن وہ حوصلہ ہارنے والی نہیں ہیں آج کے سپراسٹارز بھی ہماری طرح کل نیو تھے مگر ان سپراسٹارز نے بھرپور محنت کی خوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کام کیا اور کامیاب ہوگئے وہ بھی پوری کوشش کرینگی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں