پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل ایگریکلچر سینسز کا آج سے آغاز ہوگیا۔
ایگریکلچر سینسز 10فروری تک جاری رہے گا جس میں سندھ بھر میں زراعت اور لائیو اسٹاک شعبہ جات میں زرعی زمین، فصل اور اجناس کی اقسام، مویشی اور زرعی مشنری کا شمار کیاجائے گا
سندھ کےتمام تیس اضلاع میں زراعت و لائیو سٹاک شماری کی جائےگی
وفاقی ادارہ شماریات، صوبائی محکمہ زراعت اور لائیواسٹاک اور ضلعی انتظامیہ کےاشتراک سےسینسز کیا جائے گا،ایگریکلچرل سینسز کےلیے ٹیبلٹ بیسڈ سوالنامہ مرتب کیاگیاہے, جس کو ڈیشبورڈ میں تبدیل کیا جائے گا
ایگریکلچرل سینسز سےاس شعبے کی وسعت امکانات و وسائل کا درست اندازہ ہوسکے گا۔سندھ کےوزیر لائیواسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی, وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ناصر حسین شاہ اور چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے ایگریکلچرل سینسز کے فیلڈ آپریشنز کا افتتاح کیا۔
