بھارتی معروف اداکار اغوا،ایک کروڑ روپے تاوان طلب

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کامیڈین مشتاق خان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 54 سالہ اداکار کو 12 گھنٹوں تک یرغمال بنا کر رکھا گیا اور اس دوران ان پر شدید تشدد کیا گیا جبکہ ان سے 1 کروڑ روپے تاوان بھی طلب کیا گیا۔

یہ واقعہ 20 نومبر کو اتر پردیش میں پیش آیا، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشتاق خان کو 15 نومبر کو راہول سینی نامی شخص نے فون کرکے میرٹھ میں ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

مشتاق خان کو راہول سینی نے تقریب میں شرکت کیلئے دعوت دی اور فیس دینے کا وعدہ کیا،پیشگی 25 ہزار روپے آن لائن ٹرانسفر کیے جبکہ باقی رقم بعد میں ادا کرنے کا کہا تھا،انہیں ممبئی سے دہلی کا ایئر ٹکٹ بھی فراہم کیا گیا۔

20نومبر کو دہلی پہنچنے پر مشتاق خان راہول سینی کی طرف سے بھیجی گئی ٹیکسی میں سوار ہوئے، جس میں ڈرائیور کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود تھا۔ کچھ دیر بعد گاڑی روک کر انہیں دوسری گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔ اس گاڑی میں مزید چار افراد سوار تھے۔

مشتاق خان سے اغواکاروں نے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے نکلوائے اور ان سے رہائی کے عوض مزید 1 کروڑ کا تاوان طلب کیا۔

اغواکاروں نے رقم منتقل کرنے کے بعد شراب نوشی کی اور صبح کے وقت مکان سے چلے گئے، جس کا فائدہ اٹھا کر مشتاق خان فرار ہوگئے

خوش قسمتی سے قریب ہی ایک مسجد نظر آئی جہاں پہنچ کر انہوں نے امام کی مدد سے اپنے خاندان سے رابطہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں