سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے ٹی ایم سی کورنگی اورٹی ایم سی شاہ فیصل کے مابین حدود کے تنازعے کا فیصلہ سنادیا
سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے ٹی ایم سی شاہ فیصل کی جانب سے جن متنازعہ علاقوں میں ٹیکس وصول کیا جارہا تھا اس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان علاقوں کو ٹی ایم سی کورنگی کی حدودکاحصہ قرار دے دیاگیا
سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے مطابق مورخہ 25-10-2024 کو اجلاس منعقد ہوا اور اس معاملے پر سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں ایڈیشنل
چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری قانون و دیگرتمام ارکان کمیشن نے شرکت کی تمام اجلاسوں اور دونوں ٹاﺅنز کے چیئرمینز بشمول دونوں فریقین کے وکلاءحضرات کی گذشتہ ایک سال سے زائد عرصہ طویل کی قانونی بحث /دلائل و ثبوت اور دیگر قانونی مشاورت کے بعد سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے یکم نومبر 2024 کو اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ ٹی ایم سی شاہ فیصل کی جانب سے ٹی ایم سی کورنگی کے جن علاقوں کو اپنے علاقے زائل کئے تھے دراصل الیکشن کمیشن اور محکمہ ریوینیو کی جانب سے کی جانے والی حلقہ بندیوں میں وہ علاقے ٹی ایم سی کورنگی کی حدود میں آتے ہیں
فیصلے میں کہا گیا کہ تقسیم میں دونوں فیصلوں میں جن یوسیز کا ذکر ہے وہاں سے جو یوسیز اور اس میں آنے والی انڈسٹریل ایریا سے ٹیکس کی وصولی اب ٹی ایم سی کورنگی کرنے کا مجاز ہوگا اور اب تک جو ٹیکس ٹی ایم سی شاہ فیصل وصول کر چکا ہے وہ اب ٹی ایم سی کورنگی کو واپس کرنے کا پابند ہو گا۔