ایم ڈی کیٹ کا رلزٹ جاری، سندھ بھر سے 22 ہزار 366 امیدوار کامیاب

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی نے میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے زیر  اہتمام ٹیسٹ میں سندھ بھر سے38 ہزار 41 امیدوار  شریک ہوئے۔

اوجھا اور این ای ڈی کے دونوں ٹیسٹ سینٹرز  میں کل 12 ہزار  572  امیدواروں نے حصہ لیا۔

ایم بی بی ایس کے لیے  اہل امیدواروں کی تعداد 6  ہزار 947 ہے۔ دونوں مراکز  سے  بی ڈی ایس کے لیے اہل امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 941  ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں کامیابی کی شرح 58 اعشاریہ 79 رہی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں