ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ کے خلاف اپنی ہی پارٹی کے کاؤنسلرز نے قیادت کو خط لکھ دیا

 

کراچی: ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کے خلاف یو سی 5 کے کاؤنسلرز سامنے آگئے اور قیادت کو خط بھی لکھ دیا

یوسی 5 کے خادم حسین سولنگی گوٹھ وارڈ ایک سے امیر زیب جنرل کونسلر وارڈ 2 سے غلام مصطفیٰ مستوئی جنرل کاؤنسلر وارڈ 3 سے مرزا خان کوہستانی جنرل کونسلر وارڈ 04 سے نوید حسین راجپر لیبر کونسلر، یو سی 5 سے دین محمد شیر اور لیڈی کونسلر بی بی مقصودہ نے نے ٹاؤن چیئرمین کو پول کھول دیے۔

منتخب نمائیندو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی ٹاؤن سہراب گوٹھ میں کامیاب ہوئی، بدقسمتی سے لالا عبدالرحیم چیئرمین بن گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر اور جنرل سیکریٹری سے کی گئی درخواست میں کیا گیا ہے جب سے ہم منتخب ہوکر آئے ہیں تب سے لیکر آج نہ تو بجٹ اجلاس میں بلایا جاتا ہے اور نہ ہمیں میئر کراچی والے فنڈ سے کچھ ملتا ہے۔جس دن سے لالا عبدالرحیم چیئرمین بنے ہیں اس دن سے لیکر آج دن تک نہ تو بجٹ اجلاس میں بلایا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی فنڈ دیا جاتا ہے۔

درخواست میں کہا گہا ہے کہ میئر کراچی کی طرف سے ہر مہینے فنڈ جاری ہوتا ہے، ہماری یو سی 5 خادم حسین سولنگی گوٹھ میں ایک روپے کا کام نہیں ہوا، ساتھ محرم کو ہماری یوسی 5 کے منتخب کونسلر چیئرمین وائیس چیئرمین ایکس ئی این واٹر بورڈ اس اجلاس میں موجود تھے جس میں یہ طے ہوا کہ خادم حسین سولنگی گوٹھ میں سوریج لائن کا مین ڈسپوزل نہ ہونے کی وجہ سے خادم حسین گوٹھ ڈوب رہا ہہے اس کلئے ہمیں ہنگامی بنادوں پر ڈسپوزل کی اشد ضرورت ہے جس کی چیئرمین وائیز چیئرمین نے منظوری دی کے کام شروع ہوجائے گا مگر کام شروع نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار آفس کے چکر لگانے کے بعد 12 ربیع اول کو صبح 11 بجے میٹنگ میں طلب کیا گیا،صبح 11 بجے سے شام 3 بجے تک انتظار کروانے کے بعد جب ملاقات کیلئے بلایا گیا تو بدتعمیزی کی گئی جس پر علاقے کے معززین اور منتخب کونسلرز نے احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یو سے 5 کے منتخب نمائیندے چیئرمین لالا عبدالرحیم سے تنگ آچکے ہیں،یوتھ کونسلر محمد عمر یحیحیٰ بدتعمیزی کی وجہ سے پارٹی چھوڑ چکا ہے۔ یوسی 5 کیلئے جو میئر کی طرف سے فنڈ آتا ہے ہو ہمیں دیا جائے، چیئرمین صحراب گوٹھ ٹاؤن کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ہم چاروں کونسلرز احتجاجن استعفیٰ دینے پر مجبور ہوجائینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں