پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین کے لئے آواز بلند کردیا
پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل مییڈیا اکاؤنٹ پر وڈیو میں فلسطین کی صورتحال پر انتہائی غم زدہ ہوکر کا کہ ہمیں افسوس ہے کہ اہم فلسطین کے لئے کچھ بھی نہیں کرپائے ان لوگوں کے لئے ابھی بھی ہم کوشش ہی کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سے جو ہوسکتا ہے ہم وہ کوشش کررہے ہیں،آپ سے بھی درخواست ہے کہ فلسطین کو ڈونیٹ کریں جو بھی کچھ کرسکتے ہیں آپ کریں، جو بھی کرتے ہیں، جیستا بھی کرتے ہیں جس بھی آرگنائزیشن پر ٹرسٹ کرتے ہیں آپ ڈونیٹ کریں۔
عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کوششوں کو ختم نہیں کرنا ہے، ان کوششوں کو جاری رکھنا ہے، اس دن تک جب تک فلسطین ایک آزاد ریاست نہیں بنتا۔