فخر پاکستان ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پھنایا دیا گیا
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لئے تاریخ رقم کرنے والےک ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پھنایا گیا
پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں میڈلز جیتنے والوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا
اس موقعے پر پاکستان کیلئے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پھنایا گیا۔
تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا، اس موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں
ارشد ندیم نے 97۔92 مییٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا جس پر انہیں گولڈ میڈل دیا گیا۔