پی پی ایل کی جانب سے یو ای ٹی لاہور کے سینٹر آف ایکسیلینس کو فنڈز کی فراہمی

لاہور:پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، جو 1950ء کی دہائی کے اوائل سے ایک معروف ای اینڈ پی کمپنی ہے اور ملک کے سب سے زیادہ کاروباری عطیا ت دینے والوں میں سے ایک ہے، نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)، لاہور کے سینٹر آف ایکسیلینس برائے تحقیق، ڈیولپمنٹ  اینڈ ٹریننگ (سی ای آر ڈی ٹی) کے قیام کے لیے مالی اعانت فراہم کی ہے۔

یو ای ٹی، لاہور، ملک کی معروف انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس کا قیام 1921 میں عمل میں آیا تھا۔ اس یونیورسٹی نے سالوں سے پیشہ ور افراد کی تعلیم، تحقیق اور تربیت میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

ایم ڈی اور سی ای او پی پی ایل عمران عباسی نے یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کو سی ای آر ڈی ٹی کے قیام کے لئے 21 ملین روپے  کی پہلی قسط کا چیک پیش کیا۔ عباسی صاحب نے مرکز کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور سائٹ پر منصوبے کے بارے میں بریفنگ لی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

 پی پی ایل نے آئندہ تین سالوں میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 11 لاکھ روپے کی گرانٹ کا وعدہ کیا ہے جس میں فرنیچر، آلات اور سمولیشن ٹولز کی خریداری کے ساتھ ساتھ  سی ای آر ڈی ٹی بلڈنگ کی تعمیر اور تکمیل شامل ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران عباسی نے کہا کہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پراپنے کاروباری   سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت تعلیم اور صنعت کی شراکت کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی اوردریافتی و پیداوار ی  شدکے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال  میں سرمایہ کاری کے لئے پرعزم ہے۔

سی ای آرڈی ٹی،پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز بننا ہے جس میں نہ صرف مقامی ضروریات کو پورا کرنے بلکہ بیرون ملک کے لئے   ہنرمند پیشہ ور افراد تیار کرنے کے لیے تکنیکی عملے کی استعداد کار میں اضافہ اور تربیت شامل ہے۔ یہ مرکز تیل اور گیس کے شعبے سے متعلقہ شعبوں میں تحقیق و ترقی     میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اور پی پی ایل کودریافتی و پیدواری شعبے میں ان ہاؤس تحقیق کے لئے معاونت فراہم کرے گا ساتھ ہی یہ قومی اور بین الاقوامی پٹرولئیم کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کرے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں