حکومت اپنی مرضی کی تاریخ پر الیکشن چاہتی ہے، پرویز الہٰی

لاہور میں مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقات کے دوراں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستانی معیشت اور سیاست بچانے کے لیے دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت ایک تاریخ پر نہیں، اپنی مرضی کی تاریخ پر الیکشن چاہتی ہے۔سپریم کورٹ اور معزز ججوں پر الزم تراشی ن لیگ کا وتیرہ ہے، شہباز شریف الیکشن سے فرار کی تلاش میں ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اکثریت بھی الیکشن کے حق میں ہے، الیکشن کے سوا خوشحالی کا اور کوئی رستہ نہیں۔

پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ مذاکرات پر حکومت کی بدنیتی اور غیرسنجیدگی مکمل طور پر آشکار ہو چکی، مذاکرات کے بجائےحکومت فون ٹیپ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں