واٹر بورڈ کی آمدنی بڑھانی ہوگی، انجینئر سید صلاح الدین احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ میں مزید بہتری لانے کے لیے ادارے کی آمدنی بڑھانی ہوگی.اس ضمن میں کچی آبادیوں کو بھی ٹیکس نیٹ پر لانا ہوگا، جن یونین کونسلز، علاقوں، کچی آبادیوں، پلازہ یا دکانوں سے واٹر بورڈ کی ریکوری نہیں ہورہی ہے وہاں پر واٹر بورڈ کی سروسز معطل کرتے ہوئے انکے کنیکشنز منقطع کیے جائیں اور بروقت بلز، واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، یہ ہدایات سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ریکوری ریوینیو جنریشن آر آر جی ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کو دیں، اجلاس کے موقع پر ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد ثاقب، ایگزیکٹو انجینئر میٹر ڈویڑن ندیم احمد کرمانی سمیت تمام ٹیکس ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم پانی کو ریگیولائیز کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں واٹر بورڈ کی جانب سے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کو بھی ٹیکس نیٹ پر لانا ہوگا کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے سمیت ادارے کے ملازمین کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے واٹر بورڈ کی آمدنی مزید بڑھانی ہوگی، سی ای او واٹر بورڈ نے تمام ٹیکس ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کے بلز اور واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے واٹر بورڈ کی سروسز معطل کرکے انکے کنیکشنز فوری طور پر منقطع کیے جائیں، اجلاس کے موقع پر آر آر جی ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس ڈائریکٹرز کی جانب سے انکو درپیش مختلف مسائل آگاہ کرنے پر سی ای او واٹر بورڈ نے تمام جائز مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں