نصراللہ گڈانی کی زندگی بچانے کیلئے کراچی کے نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کوشش میں مصروف ہیں
کراچی: صحافی نصراللہ گڈانی کو آج ایئرایمبولنس کے ذریعے رحیم یار خان کی اسپتال سے کراچی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے
گزشتہ روز مسلح افراد نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر میرپورماتھیلو میں صحافی نصر اللہ گڈانی کو گولیاں مارکر زخمی کردیا
نصراللہ گڈانی کو تین گولیاں لگی تھیں، کراچی کے نجی اسپتال کے ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں
صحافی نصراللہ گڈانی کا پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے اسپتال میں علاج جاری تھا، سوشل میڈیا پر صحافی نصراللہ گڈانی کو کراچی کے کسی بڑے اسپتال سے علاج کا مطالبہ کیا جا رہا تھا
صحافی نصراللہ گڈانے کو ایئرایمبولنس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں صحافی برادری بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئی۔
محکمہ اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صحافی نصراللہ گڈانی کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔
دوسری جانب صحافی مشتاق سرکی بھی اسپتال پہنچے اور نصراللہ گڈانے کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے جمع کرائے جو انہیں واپس کیے گئے۔
مشتاق سرکی کا کہنا تھا کہ نصراللہ گڈانی ایک بیباک صحافی ہے ان کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات ہم برداشت کرنا چاہتے ہیں مگر سندھ حکومت علاج کرانے کا اعلان کرچکی ہے۔
مشتاق سرکی کا کہنا تھا کہ نصراللہ گڈانی پر حملہ حق و سچ کی آواز دبانی کی ناکام کوشش ہے، حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
[…] صحافی نصراللہ گڈانی ایئرایمبولنس… […]