
صوبہ سندھ کے ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والے ایک فنکار نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے موئن جو دڑو میں دوبارہ زندگی کا تصور دوبارہ پیش کیا ہے۔
ٹھٹھہ کے ضلعی محکمہ صحت کے ایک کمپیوٹر آپریٹر، رحمت اللھ ملاح نے مختلف ویب سائٹس اور یوٹیوب ٹیوٹوریلز کی مدد سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بارے میں سیکھا۔

اُنہوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے موئن جو دڑو کی کچھ تصاویر بنائی ہیں جنہیں پہت ہی پسند کیا جارہا ہے۔