
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ہسپتال کے شعبہ امراض گردہ و مثانہ میں مریضوں کےلئے مختلف خدمات کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے گزشتہ دور حکومت کے دوران انہوں نے اس ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور وافر فنڈز فراہم کئے جس سے اس ہسپتال کے مختلف شعبوں کو مکمل کرنے میں مدد ملی۔کسی کو بھی صحت اور تعلیم پر سیاست نہیں کرنے دی جائے گی

وزیراعظم نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور مریضوں کے لئے صحت کی جدید سہولتیں یقینی بنانے پر سیکرٹری صحت، وائس چانسلر اور ہسپتال کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔