
چینی وزیر خارجہ بن گنگ نے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں کو ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران بتایا کہ چین دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ سیاسی تدبر کا مظاہرہ کریں اورامن مذاکرات کی بحالی کے لئے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ چین کو حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے اور صورتحال پر قابو پانا اور تنازعے کو بے قابو ہونے سے بچانا ا س کی اولین ترجیح ہے
چینی وزیر خارجہ بن گنگ نے فریقین سے پرسکون رہنے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کسی بھی اشتعال انگیز یبان یا کارروائی سے اجتناب کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وہ سیاسی تدبر کا مظاہرہ کریں اورامن مذاکرات کی بحالی کے لئے اقدامات کریں۔