
کراچی (کامرس رپورٹر) بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد کے چیئرمین شریف میمن نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات اور ايل پی جی کی قیمتوں اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے حکومت سے فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں 10روپے اورایل پی جی قیمت میں اضافے کو واپس لینے کامطالبہ کیا. شریف میمن نے کہاکہ پٹرول کی قیمت بڑھ جانے سے تمام اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیاء کے ریٹوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ مہنگائی کا سبب بنتا ہے جس سے عام عوام اور تاجروں کی کمر ٹوٹ جاتی ہے ۔پہلے ہی عوام حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں ۔یک دم پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا تاجروں اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بجائے کمی کی جائے ۔پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے تمام اشیاء اور ٹرانسپورٹیشن کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں ان کا اثر عام عوام اور تاجروں پر پڑتا ہے کاروباری حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں
انڈسٹریاں بند ہو چکی ہیں دکاندار اپنی دکان کا کرایہ ادا نہیں کر پا رہا ہے کاروباری معاملات ڈیفالٹ کی طرف جا رہے ہیں ان گھمبیر حالات میں حکومت کو معاشی استحکام لانے کے لئے منظم پالیسی بنانا پڑے گی . شریف میمن نے کہ کہا کہ پاکستانی اسمگلر ایران سے سستا ترین ڈیزل اور پیٹرول خرید کر پاکستان میں فروخت کر رہے ہیں اور اگر اسے قانونی طریقے سے لایا جائے تو ایرانی بارڈر کے نزدیک پاکستانی شہروں کے لوگوں کو جائز اور قانونی روزگار مل سکے گا اور پاکستانی اکانومی پر بوجھ میں قدرے کمی آئے گی، علاوہ ازیں روس سے سستے تیل کے حصول کی کوششوں میں بھی تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب عید سے قبل عوام کیلیے مہنگائی کا دوسرا تحفہ، پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی اتوارکی صبح ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں اس نئے اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو مقرر ہے۔ بڑے شہروں میں ایل پی جی 310 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں ایل پی جی 330 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 360 روپے تک پہنچ گئی ہے۔