جامعہ کراچی: ریسرچ ٹیم کا ایریااسٹڈی سینٹر برائے یورپ کا دورہ

سینٹر فارانٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز سندھ کی ریسرچ ٹیم نے ڈائریکٹر ریسرچ ائیر کموڈور زاہد الحسن کی قیادت میں ایریا اسٹڈی سینٹر کا دورہ کیا اور مشترکہ مفاداتی امور پر تبادلہ خیال اور اکیڈمک اشتراک پر غور کیا۔ سینٹر کی ٹیم کے ایک ممبر نے پریزنٹیشن دیتے ہوئے سینٹر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سینٹر جولائی 2021 میں قائم ہوا۔

اس موقع پر ایریا اسٹڈی سینٹر برائے یورپ جامعہ کراچی کی قائم مقام ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت نے بھی خطاب کیا اور مہمانان کو کراچی یونیورسٹی میں خوش آمدید کیا اور مشترکہ پراجیکٹس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایریا اسٹڈی سینٹر یورپی یونین، سیاست، قانون،بین الاقوامی تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی کے معاملات پر ریسرچ کر رہی ہے۔ دونوں اداروں کے درمیان پہلا اجلاس کافی مثبت رہا اور قومی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ پراجیکٹس کرنے پر غور ہوا جس سے معاشرے پر معنی خیز اثرات مرتب ہوسکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں