
کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ نے اپنے صارفین کی سہولیات کیلئے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 28 اپریل تک کی توسیع کردی، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر 21 تا 25 اپریل تک عام تعطیلات ہونے کی وجہ سے تمام بینک بند ہونے کے باعث تاریخ بڑھائی گئی ہے، اب واٹر بورڈ کے تمام صارفین اپنے بل 28 اپریل تک متعلقہ بینکوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔