
اسرائیل نے ایرانی حملے میں سب سے بڑے جنگی بیس کو نقصان پہنے کا اعتراف کرلیا
ایران اسرائیل کے جنوب میں صحرائے نجف میں واقع سب سے بڑے جنگی بیس نیو اتیم ائیر بیس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوگیا
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 5 ایرانی میزائلوں سے نیو اتیم ائیربیس کے 3 رن ویز کو نقصان پہنچا،سب سے بڑا جنگی بیس ہے
اسرائیل نے اس ائیربیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کر تے ہوئے تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کردی ہیں۔
حملوں کے حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا۔
ایران نے 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیل نے ایرانی حملوں کو ناکام قرار دیا ہے۔
