
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بتا دیا ہے کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل پر ایران کے حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتے
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے دفاع کی سپورٹ اور خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری رکھیں گے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کہا اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے۔
