
امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ فل کورٹ بنانے میں کیا قباحت ہے, فل کورٹ بنانے سے ملک میں ہیجانی کیفیت ختم ہوسکتی ہےتواس میں کیاقباحت ہے؟
یہ نہیں کہوں گا عدلیہ اورپارلیمنٹ ایک دوسرےکے سامنےکھڑے ہوچکے ہیں، پارلیمان اور وکلاکی طرف سے مطالبہ ہےتمام ججزپرمشتمل بینچ بنایا جائے پھرجوفیصلہ ہوگا سب کوقبول ہوگا۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اگر آپ منتخب لوگوں کی حدودمیں آگئے ہیں تو آپ کی حدودمیں لوگ جاناشروع کردیں گے، اگر آپ کسی پر حملہ کریں گے تو وہ کیا کرے گا جو اس کے ہاتھ میں ہے وہ مارےگا، میں نہیں چاہتا ہوں کہ ہم جواب الجواب لکھنے پر بیٹھ جائیں۔