
امریکی شہر بالٹی مور کے مشہور پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث پل ٹوٹ گیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے فرانسس اسکاٹ کی برج سے ایک بڑی کارگو شپ ٹکرا گئی
حادثے میں پل کو بری طرح نقصان پہنچا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔
ایک کارگو شپ پل سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی جب کہ کارگو شپ دریا میں ڈوب گئی اور پل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گری ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک پانی میں سے 2 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ 6 افراد کی تلاش جاری ہے
