
روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے کے کانسرٹ ہال میں ہونے والے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 93 ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق کانسرٹ ہال حملے میں اب تک 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق تین دہشتگردوں نے لوگوں سے بھرے ہوئے کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بم پھینکے
دھماکے سے کانسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے، دھماکے سے کنسرٹ ہال کی عمارت میں آگ بھی لگ گئی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ماسکو میں کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اظہار افسوس کیا ہے۔
